علی گڑھ (نیٹ نیوز) اترپردیش کے حلقے علی گڑھ سے الیکشن جیتنے والے بی جے پی کے انتہاپسند رہنما ستیش کمار گوتم نے دھمکی دی ہے کہ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قائداعظم محمد علی جناح کا پورٹریٹ پاکستان بھیجنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ستیش کمار نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد میری پہلی ترجیح جناح کا پورٹریٹ پاکستان بھیجنا ہے ۔ انتہاپسند ستیش کمار نے گزشتہ سال بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قائداعظم کا پورٹریٹ لگانے کے معاملے پر فساد پھیلانے کی کوشش کی تھی۔