اسلام آباد،(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر نگار خصوصی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں جمہوریت دوردور تک نظر نہیں آتی۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہامسلم لیگ (ن) کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا،جیل سے لکھے گئے خطوط کا حال بھی قطری خط جیسا ہوگا،نوازشریف اورشہبازشریف کی سمت مختلف ہے ۔علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹویٹ میں کہا ثابت ہوگیا مولانا فضل الرحمان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے نہیں بلکہ چوروں کی آزادی کے لئے ہے ۔ فردوس عاشق