لاہور(اپنے رپورٹر سے )پی ایچ اے کے زیر اہتمام جیلانی پارک میں جشن بہاراں میلہ میں لیزر لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔جیلانی پارک میں میلہ کی تاریخ میں پہلی بار لیزر لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا ہے ، جس سے شہری بھرپور محظوظ ہوئے ۔ لیزر لائٹ شو میں پاکستانی ثقافت پر مبنی مونومنٹس شہریوں کو دیکھائے گئے ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشیکا کہنا ہے کہ پی ایچ اے نے ہمیشہ اہل لاہو رکے باسیوں کیلئے بہترین سیر و تفریح کے مواقع فراہم کیے ہیں ۔ جشن بہاراں میلے میں شہریوں کیلئے بہترین اور جدید طرز پر مبنی پروگرامات کا انعقاد کررہے ہیں۔