لندن( نیٹ نیوز) سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف برطانوی اداکار شان کونری 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ انہوں نے تجسس سے بھرپور معروف فلم سیریز ’’جیمز بانڈ‘‘ کی ابتدائی 7 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور جیمز بانڈ کے کردار کو ’’امر‘‘ کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شان کونری کو آسکرز سمیت کئی ایوارڈز ملے جن میں دو بافتا اور 3 گولڈن گلوبز ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ان کا کیریئر تقریباً 3 دہائیوں پر محیط تھا اور اس دوران شان کونری نے درجنوں فلموں میں کام کیا۔