کوئٹہ (خ ن ) پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 23واں اجلاس کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں دوسرے روز بھی جاری رہا، پاکستان نے ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ گزشتہ روز چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور ایرانی وفد کی قیادت ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان محمد حادی مرعشی نے کی، دونوں طرف سے سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں ایرانی تیل کی غیرقانونی طور پر بلوچستان ترسیل، زائرین کو سہولتوں کی فراہمی سرحدوں پر دراندازی و خلاف ورزی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی گورنرسیستان بلوچستان محمد حادی مرعشی نے کہا کہ ایران ہرطرح سے پاکستان اور بلوچستان کے ساتھ تعاون کرے گا، انہوں نے کہا کہ دنوں ملک کے مسائل یکساں ہیں جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں گے ۔