لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رُکن اور سیکرٹری مالیات جمعیت علماء پاکستان ضلع لاہور چودھری غلام محمد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ کوٹ لکھپت لاہور میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ جمعیت علماء پاکستان کے رہنما معروف عالم دین علامہ قاری محمد زوار بہادر نے پڑھائی ، نمازجنازہ میں مولانا نصیر احمد نورانی،مفتی تصدیق حسین ،مہر محمد ارشد ،مولانا محمد سلیم اعوان،رشید احمد رضوی ، حاجی شوکت علی ،مولانا منیر قادری، صاحبزادہ عثمان محی الدین ،مولانا اشرف احسانی، قاری محمد اعجاز احمدکے علاوہ تاجروں، سیاسی نمائندوں کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر محمدزبیر ،علامہ قاری محمد زواربہادر، ڈاکٹر جاوید اعوان،سید محمد صفدر شاہ اور دیگر نے چودھری غلام محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا جے یو پی ایک مخلص کارکن سے محروم ہو گئی ۔