لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ جمال ؒ کے 393ویں سالانہ عرس کی 3روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ہفتہ کو تیسرے اور آخری روز بھی عقیدت مندوں کی مزار پر انوار پر آمد کا سلسلہ جو ق در جوق جاری رہا۔ سالانہ عرس تقریبات کے سلسلے میں ہفتہ کی صبح مزار پر انوار سے ملحقہ جامع مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، تمام دن ڈھول کی تھاپ پر ملنگوں کے رقص اور دھمال کا سلسلہ بھی جاری رہا ، زائرین کو محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے لنگر کی فراہمی یقینی بنائی گئی ۔ سالانہ عرس تقریبات کا اختتام نماز عشائکے بعد اجتماعی دعا سے ہوا۔جس میں منیجر سرکل چھ عرفان محمود کے علاوہ مشتاق قریشی ، میاں منیر، ملک احسان، ملک فہد جہانگیر ، شیخ عمران، محمد عاصم ریاض، مفتی مسعود الرحمن ، سید مولانا نثار اشرف، کاشف مستاق قریشی و دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اختتامی دعا کے بعد منیجر اوقاف نے امور مذہبیہ کمیٹی کے چیئر مین و دیگر ممبران کے ہمراہ بیرون شہر سے قافلوں کی صورت میں آنے والے زائرین کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔