لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے اپنی زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں اور وہ28مئی کو سالگِرہ سادگی سے منائیں گے ۔ معروف کرکٹر مصباح الحق 28 مئی 1974 ء کو میانوالی میں آنکھ کھولی مصباح الحق نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 8 مارچ 2001ء کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا اور انکا شمار آج بھی پاکستان کے مایہ ناز بلے بازوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے کرکٹ کے میدانوں میں بے شمار نشیب و فراز دیکھے اور کئی مواقع پر پاکستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا ۔