لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کھلاڑی محمد حفیظ سمیت ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے کرکٹرز کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بائیو ببل کی وجہ سے ٹی ٹونٹی کرکٹرز کیلئے تین فروری تک رپورٹ کرنا لازمی قراردیا ہے ۔ اس صورتحال میں محمد حفیظ سمیت بعض دیگر کرکٹرز اس دوران ٹی ٹین لیگ کھیلنے میں مصروف ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹین لیگ سے معاہدہ چھوڑ کر نہیں آسکتے ۔