فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف نے 31 اکتوبر تک پنجاب میں ہر سطح پر تنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صوبائی تنظیم کو تین ریجن میں تقسیم کئے جانے کے بعد اگلا مرحلہ ضلعی، سٹی اور تحصیل تنظیم سازی کا شروع کیا جارہا ہے ۔ پنجاب کے تین میں سے دو ریجنز کے عہدیداروں کا انتخاب پہلے ہی عمل میں لایا جاچکا ہے ۔ فیصل آباد، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن پر مشتمل نارتھ ریجن کے لئے ان دنوں چناؤ آخری مرحلہ میں ہے اور پارٹی ذرائع کی طرف سے توقع کی جارہی ہے کہ اگلے ہفتہ میں نارتھ ریجن کے عہدیداروں کا اعلان کردیا جائے گا۔