لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سینئر کھلاڑی محمد حفیظ اور شعیب ملک کی یاد ستانے لگی۔ گزشتہ روز شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ دونوں کھلاڑی پاکستان میں سپنرز کو سب سے بہتر کھیلتے تھے مگر ورلڈ کپ کے بعد سب نے نکالنے کے لئے شور مچا دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریزمیں سپن باؤلر ہی فرق بنے اور کوئی پاکستانی بیٹسمین سپن باؤلنگ کو نہ کھیل سکا۔