لاہور(نامہ نگار)شاہ عالم مارکیٹ بورڈ کے صدر حاجی حنیف کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ سے ملاقات جس میں انہوں نے شاہ عالم مارکیٹ میں ایف آئی اے کے ناجائز چھاپوں بارے آگاہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس کو چائیے کہ وہ فوری طور پر حکومت سے رجوع کرے اور شاہ عالم مارکیٹ میں ایف آئی اے کے ناجائز چھاپوں کا فوری بند کروانے کے لئے اہم کردار ادا کرے۔ صدر لاہور چیمبر اف کامرس عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ وہ فوری طور پر شاہ عالم مارکیٹ سمیت دیگر تمام مسائل پر حکومت کے ساتھ بیٹھ کر تمام معاملات حل کروائیں گے ۔ علاوہ ازیں عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے مختلف مارکیٹوں اور صنعتی و تجارتی ایسوسی ایشنز کے وفود سے لاہور چیمبر میں ملاقات بھی کی ۔