نیویارک(نیٹ نیوز)ہالی ووڈ اداکار اور فلم ساز جا رج کلونی گزشتہ سال جولائی میں اٹلی میں ایک ٹریفک حادثے میں اس بری طرح زخمی ہوئے تھے کہ وہ آج بھی اس کے بارے میں سوچ کر خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔ ہالی و وڈ رپورٹر سے بات کرتے ہوئے جارج کلونی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'اگر ہمیں 9 زندگیاں ملتی تو میں نے وہ ساری اس ایک لمحے میں جی لی تھیں، اس حادثے کے بعد میں نے موٹرسائیکل چلانا چھوڑ دی۔جارج کلونی نے مزید بتایا کہ 'میں تیز رفتار موٹرسائیکل پر تھا جب ایک گاڑی سے ٹکرایا، میری ہیلمٹ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی، یہ حادثہ بہت بھیانک تھا'۔ انہیں اس وقت ایسا محسوس ہوا تھا جیسے اس حادثے میں ان کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی کیوں کہ ان کا سر گاڑی کے سامنے لگے شیشے سے ٹکرایا تھا۔ جارج کلونی نے بھی کہا کہ 'میں نے بھی سوچا تھا کہ اگر زندہ رہا تو دوبارہ موٹر سائیکل نہیں چلاؤں گا۔جبکہ اداکار نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ گرینٹ کے ساتھ 40 سال تک موٹرسائیکل چلانے کے بعد اب ہم دونوں نے ہی موٹر سائیکل چلانا چھوڑ دی۔