کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے علاقے حب کی سنٹرل جیل گڈانی میں 3 روسی خواتین قیدیوں نے لیڈی کانسٹیبل تشدد کرکے مار دیا، پولیس کے مطابق 3 قیدیوں نے 23 سالہ لیڈی کانسٹیبل زویا بنت یحییٰ کو تشدد کا نشانہ بنایا، سر پر وزنی لوہے کی ضرب لگائی، تشدد کے بعد خاتون اہلکار کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا، زویا گڈانی کی رہائشی تھیں، ایس ایچ او گڈانی کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، قتل کا مقدمہ روسی خواتین کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔