جدہ(نیٹ نیوز)سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے حج درخواستوں کی وصولی بند کر دی۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے اعلامیئے کے مطابق خوش قسمت عاز مین حج کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا، عازمین حج کے ناموں کا اعلان اہلیت کی بنیاد پر ہو گا، آج دو پہر 2 بجے حج پیکیجز کی بکنگ شروع ہو گی۔