اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ ابھی تک حج وعمرہ کی بحالی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔وزارت حج نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین غور کر رہے ہیں اور صورتحال جیسے ہی بہتر ہوگی تو اسی حوالے سے کوئی بہتر فیصلہ کیا جاسکے گا جب کہ ملک میں معطل ہونے والے معمولات زندگی اب آہستہ آہستہ بحال ہورہے ہیں تاہم حج وعمرہ کی بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 21 جون کو مکہ مکرمہ کی مساجد نمازیوں کے لئے کھول دی جائیں گی جس کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے باجماعت نماز ادا کی جائے گی ۔