اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ)حجاج کرام کی وطن واپسی جاری ہے ، اب تک 39 ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 22 ہزار سرکاری جبکہ نجی حج سکیم کے 17 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ گئے ۔ ترجمان کے مطابق 16 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے ، 8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے ۔ ترجمان کے مطابق مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کیلئے باقاعدہ فضائی آپریشن آج سے شروع ہو گیا۔ سرکاری حج سکیم کے 86 ہزار حجاج ابھی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، ترجمان کے مطابق ملک کے 10 ایئر پورٹس کے ذریعے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔