لاہور (شوبز ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں اُن کے ہاتھ میں یوٹیوب کی جانب سے ملنے والا ’سلور بٹن‘ موجود ہے ۔ یہ بٹن یوٹیوب عہدیداروں کی جانب سے حدیقہ کیانی کو اُن کے سبسکرائبرز بڑھنے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میرے یوٹیوب سبسکرائبرز کا بہت بہت شکریہ۔