اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکارہ حرا مانی نے موٹیفز کی نئی کلیکشنرنگ بہار کے لیے فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا۔ان دنوں مختلف برانڈز اپنے کپڑوں کی تشہیر کے لیے شوبز شخصیات سے فوٹو شوٹ کروا رہے ہیں، اسی طرح کپڑوں کے برانڈ موٹیفز نے اپنی نئی کلیکشن رنگ بہار کے لیے حرامانی کا انتخاب کیا اور فوٹو شوٹ مکل کروایا۔ فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جن میں حرا مانی مختلف رنگوں کے فینسی جوڑوں میں دکھائی دے رہی ہیں۔