٭۔ہمارا نیا باورچی کمال کا آدمی ہے۔ مرغ روسٹ ‘شامی کباب‘ کڑاہی گوشت‘ سبزی ‘ دال‘ سوپ‘ مچھلی ہر چیز ہڑپ کر جاتا ہے۔ ٭…میں نے سنا ہے کہ تمہارا باورچی ہر قسم کی ڈش تیار کر سکتا ہے۔ ڈش تو ایک ہی تیار کرتا ہے لیکن ہر بار اسے نیا نام دے دیتا ہے۔ ٭…تم نے آج لنچ کرتے وقت کیا کھایا تھا؟‘‘ ڈاکٹر صاحب میں بیوی سے پوچھ کر بتا سکوں گا۔ ٭…میری پہلی بیوی کھانا پکا سکتی تھی لیکن پکاتی نہیں تھی۔ دوسری بیوی پکا نہیں سکتی لیکن پکاتی ضرور ہے۔ ٭…جج نے مجھے پچھتر سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔ شکر کرو عمر قید سے بچ گئے۔ ٭…کیک کے نیچے جو کاغذ کی پلیٹ تھی وہ کہاں ہے؟‘‘وہ کاغذ کی پلیٹ تھی؟ میں نے کیک کا نچلا حصہ سمجھ کر کھا لیا۔ ٭…میں کچھ نہ کرنے کے جرم میں جیل پہنچ گیا۔ میرا مالک مکان کہتا ہے کہ تمہاری طرف چھ ماہ کا کرایہ ہو گیا ہے۔ کچھ کرو لیکن نے کچھ نہ کیا۔ ٭…جب کانسٹیبل نے تمہاری طرف اشارہ کیا تم کیوں نہ رکیں؟ جج صاحب‘ میں ایسی لڑکی نہیں ہوں۔ ٭…میں تمہارے لئے جان بھی دے سکتا ہوں۔ کب’ ٭…مجھے پہلی نظر میں اس سے محبت ہو گئی تھی۔ خدا کا شکر ہے میں نے دوسری نظر بھی ڈال لی۔ اگر تمہیں مجھ سے محبت ہوتی تو تم مجھ سے شادی نہ کرتے۔ ٭…تم دونوں ہر وقت لڑتے رہتے ہو۔ تمہارا نکاح کسی مولوی نے پڑھایا تھا یا کسی وزیر نے؟ ٭…کیا تم شادی شدہ ہو؟ جی نہیں۔ میں پولیس کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔ ٭…کیا تم کسی احمق سے شادی کرنا پسند کروگی تم نے اچانک پوچھ لیا ہے مجھے سوچنے کا موقع دو۔ ٭…میں جب تک پچیس سال کی نہ ہو جائوں شادی نہیں کروں گی۔میں جب تک شادی نہیں کروں گی پچیس سال کی نہیں ہوں گی۔ ٭…اگلے ہفتے میری شادی ہو رہی ہے۔اچھا کس کے خلاف؟ ٭…کسی چیز کو یاد رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے بھلانے کی کوشش کرو۔ ٭…مجھے ایک ملازمت کی آفر ہوئی دماغ کہتا ہے قبول کر لو اور دل کہتا ہے مت کرو۔ تمہار پیٹ کیا کہتا ہے؟۔ ٭…جب سے اس سے شادی ہوئی ہے وہ صرف جمائی لیتے وقت منہ کھولتا ہے۔ ٭…میرا خیال ہے برسات کا موسم ختم ہو گیا ہے کیوں کہ میرا ہمسایہ میری چھتری واپس کر گیا ہے۔ ٭…میری بیوی نے خوبصورتی کا راز پا لیا ہے۔ اب وہ صرف بدصورت عورتوں سے دوستی کرتی ہے۔ ٭…سمجھدار آدمی اپنی بیوی کے پرانے کپڑوں کا کبھی مذاق نہیں اڑاتا۔ ٭…ڈاکٹر صاحب نے مجھے کرکٹ کھیلنے سے منع کر دیا ہے۔ تو اس نے تمہیں کھیلتے ہوئے دیکھ لیا ہو گا۔ ٭…کیا تم نہیں جانتے کہ میں اتوار کے روز مریضوں کو نہیں دیکھتا۔میں جانتا ہوں لیکن جس کتے نے مجھے کاٹا وہ نہیں جانتا۔ ٭…عورتوں کی عمر مردوں سے زیادہ کیوں ہوتی ہے۔اس لئے کہ ان کی بیویاں نہیں ہوتیں۔ ٭…کیا تم نے کبھی کھل کر قہقہہ لگایا ہے؟ہاں جب میں نے تمہیں پہلی بار دیکھا تھا۔ ٭…دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اسے گائے کے اندر ہی رہنے دیا جائے؟ ٭…میرا باپ بھی چوری کرے گا تو میں اسے جیل بھیج دوں گا۔میں کیا کہہ سکتا ہوں جج صاحب۔ آپ اپنے خاندان کو بہتر جانتے ہیں۔ ٭…جج(بونے وکیل سے) مسٹر ایڈووکیٹ تم اتنے چھوٹے ہو کہ میرا جی چاہتا ہے تمہیں اپنی جیب میں رکھ لوں۔ وکیل می لارڈ۔ اس صورت میں آپ کے سر کی نسبت آپ کی جیب میں زیادہ عقل ہو گی۔ ٭…کوئی شخص عورت کو نہیں سمجھ سکتا اس لئے کہ صرف وہی چیز سمجھ میں آ سکتی ہے جس کے اندر کوئی سسٹم ہو۔ ٭…یار میرے انتقال کی خبر کس نے اخبار میں چھپوائی ہے؟پتا نہیں لیکن تم فون کہاں سے کر رہے ہوں؟ ٭…ایک غربت کا مارا ہوا شخص بلڈ بنک میں خون بیچنے گیا۔ ڈاکٹر نے اسے دیکھ کر کہا اگر کبھی ہمیں گرم پانی کی ضرورت ہوئی تو آپ کو ضرور تکلیف دیں گے۔ ٭…وہ خاتون بڑی کفایت شعار تھی۔ اس نے اپنی چالیسویں سالگرہ پر صرف پچیس موم بتیاں جلائیں۔ ٭…اسے مطالعے کا بہت شوق ہے۔ اکثر اوقات اسے بجلی ‘گیس اور فون کے بلوں کا مطالعہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ٭…میرے پاس تقریباً 100کتابیں ہیں لیکن بکس کیس کوئی نہیں۔ کیا کیا جائے لوگ بکس کیس ادھار دیتے ہی نہیں۔ ٭…بڑھتی ہوئی طلاقوں کی سب سے بڑی وجہ شادی ہے۔ ٭…میں نے تمہیں کتنی بار کہا ہے کہ وقت پر گھر آیا کرو۔یہ حساب تم خود کرو میں حساب میں شروع سے کمزور ہوں۔ ٭…وہ لوگ جو کسی کی پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں مجھے بہت برے لگتے ہیں۔ بالخصوص سینما ہال میں جب فلم چل رہی ہو۔ ٭…میری ہمسائی بڑی کمینی ہے۔ جب بھی میں اس سے کوئی چیز ادھار لیتی ہوں وہ اگلے روز واپس مانگ لیتی ہے۔ ٭…خاوند(بیوی سے) شام کو چائے کے ساتھ کیا ہو گا؟بیوی بہت کچھ میرے امی ‘ابو‘ تین بہنیں دو بھائی۔ ٭…ہر وقت خوشی کہاں مل سکتی ہے؟ ڈکشنری میں۔ ٭…بھئی یہ لانڈری والا عجیب ہے پہلے اس نے میری قمیض کے بٹن غائب کر دیے اور اس بار کاج بھی غائب ہیں۔ ٭…اس نے تمہیں کس زبان میں گالیاں دی ہیں؟اشاروں کی زبان میں۔ ٭…میری یادداشت بہت اچھی ہے۔ میں تو ہاتھیوں کو بھی بھولی ہوئی باتیں یاد دلا دیتا ہوں ٭…یار تم نے سن رکھا ہو گا کہ دوست و ہ جو مصیبت میں کام آئے۔سن تو رکھا ہے لیکن آپ ہیں کون۔ ٭…کیا آپ سگریٹ پیتے ہیں؟تو اور کیا سگریٹ کھاتا ہوں ٭…سرجن میری جان بچانے کے اسی ہزار مانگ رہا ہے۔ مہنگا سودا ہے مت ماننا ٭…امی امی میں باہر جا کر سورج گرہن دیکھنا چاہتا ہوں۔ چلے جائو لیکن زیادہ قریب مت جانا۔