لاہور (شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ اداکاری سے جنون کی حد تک محبت ہے ۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میڈیا بیک گرائونڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نہیں معلوم تھا کہ اداکاری کا بطور کیریئر بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے لیکن وہ سکول میں ڈراموں میں حصہ لیتی تھیں اور اس وقت لوگ اسے شوق سمجھتے تھے لیکن گریجویشن کے بعد انہوں نے والدین کی اجازت سے تھیڑ کیا اور پھر ٹی وی اور فلمز کیں۔