خضدار(نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر و پی ڈی ایم کے سربرہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر پی ڈی ایم کی قیادت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی یا ان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کی کوشش کی گئی تو جلسوں کا ر خ جیلوں کی جانب موڑ دیں گے ،جیل بھروتحریک شروع کردینگے ،موجودہ حکومت چوری کے ووٹوں سے عوام پر مسلط ہوئی ہے ،حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان خطہ میں تنہا ہو چکا ہے معیشت صفر سے بھی نیچے چلی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علوم شریعہ کوشک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قید و بند سیاست کے ساتھ وابستہ چیزیں ہیں، کبھی سیاست دان ان حربوں سے گھبراتا نہیں ، حکومت نے ہماری معیشت کو تباہ کر دیا ۔