اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، ٹی ایل پی کے معاملے پر سیاست کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل ن لیگ ا یسے حالات کی متمنی ہے جس میں انکی گھٹیا سیاست چمک سکے ، ملکی سلامتی کے ہر حساس مسئلے پر گھٹیا سیاست کرنا ن لیگ کا پرانا وتیرہ ہے ، نااہل لیگ ایسے نازک حالات پر بھی اپنی گندی سیاست، جھوٹ اور پراپیگنڈے میں مصروف ہے ، توہین رسالتؐ کے خلاف بین الاقوامی سطح پر عمران خان نے آواز اٹھائی۔