لاہور(سپورٹس ڈیسک)فاسٹ بولر حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پا سکے جس کی وجہ سے وہ قائد اعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں بھی شامل نہیں۔حسن علی کا فٹنس حاصل کرنے کے لیے ری ہیب کا عمل طویل ہونے لگا جس کی وجہ سے وہ قائداعظم ٹرافی کے راؤنڈ میچ میں خیبر پختونخوا کے خلاف سینٹرل پنجاب کی نمائندگی نہیں کر رہے ۔حسن علی ستمبر میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے اور وہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز جبکہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں شامل نہ ہو سکے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے لیکن وہ ابھی مکمل فٹ نہیں ہیں، فٹنس کے بعد وہ کھیل سکیں گے ۔