لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حسن علی ابھی تک سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کرپائے ، انہوں نے بائولنگ کا آغاز ضرور کردیاہے اور پہلے سے وہ بہت بہتر ہیں۔ ڈاکٹر کی اجازت کے بعد حسن علی کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام 19 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مختلف ایام میں رکھے تھے ۔پی سی بی نے پہلے ہی اعلان کررکھاہے کہ جوکرکٹرز مطلوبہ فٹنس لیول تک نہیں پہنچ پائیں گے ، ان کی ماہانہ تنخواہ میں سے پندرہ فی صد کٹوتی ہوگی۔تا ہم حسن علی پر عزم ہیں کہ وہ مطلوبہ معیار حاصل کر لیںگے ۔