لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرونا کے باعث گھروں تک محدود کرکٹروں کے درمیان ایک دوسرے کو چیلنج کرنے کی مقابلہ بازی جاری ہے۔ دو روز قبل اوپنر شان مسعود نے اطہر علی کی جانب سے دیا گیا پش اپس کا چیلنج پورا کرتے ہوئے محمد حفیظ، شعیب ملک اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نامزد کیا تھا۔ ان کی جانب سے تو کوئی جواب نہیں آیا مگر پی سی بی نے فاسٹ باؤلر حسن علی کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں پش اپس کا چیلنج پورا کرتے ہوئے سینیٹائزر کا استعمال کر رہے ہیں اور انہوں نے اب وہاب ریاض اور شاداب خان کو چیلنج کے لئے نامزدکر دیا ہے ۔