سلاہور(سٹاف رپورٹر ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اﷲ سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو بحال کرنے کی سعی کا نام اعتکاف ہے ۔ اعتکاف میں انسان دنیاوی معاملات سے علیحدگی اختیار کر کے خدا کی رضا اور خوشنودی تلاش کرتا ہے ۔اعتکاف سنت موکدہ کفایہ ہے ۔حضور نبی اکرم ﷺ عمر بھر رمضان المبارک کے آخری ایام میں معتکف ہوتے رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر اعتکاف بغداد ٹائون میں معتکفین کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اﷲ صدیقی،جواد حامد،قاضی فیض الاسلام و دیگر رہنما ہمراہ تھے ۔خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد معتکف ہو گی،جن کے لئے اعتکاف سے متصل علیحدہ انتظامات کیا گیا ہے ۔