اسلام آباد( 92 نیوزرپورٹ) سول ایوی ایشن میں تین برس سے مستقل ڈی جی کا تقرر نہ ہوسکا۔حکومت نے ایک بار پھر سیکرٹری ایوی ایشن حسن ناصر جامی کو3 ماہ کیلئے قائم مقام ڈی جی سی اے اے کا اضافہ چارج دے دیا جس کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی یا سی اے اے کو ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز میں تقسیم ہونے تک ڈی جی سی اے اے کا چارج سیکرٹری ایوی ایشن کے پاس ہوگا،حسن ناصر جامی کے پاس 17 جون سے 16 ستمبر 2020 تک ڈی جی سی اے اے کا چارج بھی رہے گا۔