ملتان (خبرنگار ) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا ؒ ملتانی کا تین روزہ 780واں سالانہ عرس مبارک آج 5 اکتوبر سے شروع ہو گا جو سات اکتوبر تک جاری رہے گا سالانہ عرس مبارک کے پہلے روز صبح 10 بجے دربار عالیہ کے سجادہ نشین ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی دربار عالیہ کو غسل مبارک دیں گے اور چادر پوشی کے بعد دعا کرائیں گے جبکہ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کے بڑے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی بھی ہمراہ ہوں گے جبکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار عرس مبارک کے پہلے روز شرکت کریں گے ۔حکومت کی جانب سے عرس مبارک کے آخری روز سات اکتوبر کو مقامی تعطیل کا اعلان بھی کر دیا گیا ۔