لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ جن 10 کھلاڑیوں کا کووڈ-19 ٹیسٹ ابتدائی طور پر مثبت آیا تھا ان میں سے 6 کھلاڑیوں کا دوسرا ٹیسٹ منفی ہے ۔بیان کے مطابق محمد حسنین، شاداب خان، فخر زمان، محمدرضوان، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم وہ انگلینڈ جانے والی 20 رکنی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کے عمل سے گزریں گے ۔ ری ٹیسٹ میں بھی جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں حیدر علی، حارث رؤف، کاشف بھٹی اور عمران خان شامل ہیں جن کو فوری قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔