لاہور، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، محمد نگر، منڈی عثمان والا ( سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نامہ نگار، نمائندہ 92 نیوز) ڈیفنس کے فیز فائیو وطین چوک میں تیز رفتار گاڑی نے رکشہ کو ٹکر مار دی، 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور دو خواتین زخمی ہوگئے ، یونس اور شوکت جاں بحق ، مزمل بی بی اور راشدہ زخمی ہوئیں جنہیںہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور ٹریفک نظام متاثر ہوگیا۔ پاکپتن میں اڈا رنگشاہ کے قریب سابق تحصیل ناظم پاکپتن پیر دیوان عظمت چشتی کے اہل خانہ کی کار ہارویسٹر سے ٹکرا گئی، ان کے رشتہ داروں میں سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، ان کے برادر نسبتی دیوان علی احمد چشتی کا بیٹا عثمان موقع پر چل بسا، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ، پاکپتن کے نواحی گاؤں 95ای بی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں صادق جاں بحق اور عابد زخمی ہو گیا ۔ اوکاڑہ میں تیز رفتارموٹرسائیکل بے قابو ہوکر درخت سے ٹکر اگئی ، چک 38 ڈی کا الیاس جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی، ضلع قصور میں مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، فیروزپور روڈ پکی حویلی کے قریب محمد آصف بھائی خضرحیات کے ساتھ ڈالا میں سامان لے کر لاہور کی جانب جا رہے تھے پکی حویلی کے قریب پہنچے تو ڈرائیور کو نیند آگئی اور ڈالا کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا، آصف چل بسا، خضر حیات زخمی ہوگیا، منڈ ی عثما ن وا لہ کے نوا ح پیا ل کلا ں میں بگھیا نہ کا رہا ئشی شہزا د بس کے انتظا ر میں کھڑا تھا تیز ر فتا ر نا معلو م ٹر یکٹر نے کچل کر مار دیا، لاہور سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس سے گرکر 17 سالہ محمد علی ہاتھ چھوٹ جانے سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔