مکرمی ! 2018کے عام انتخابات میں نوازشریف اورآصف علی زرداری سے جان چھوٹنے پرجن لوگوں نے تالیاں بجائیں ۔جنہوں نے منوں کے حساب سے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔جنہوں نے ڈھول باجے بجائے۔جنہوں نے بھنگڑے ڈالے ۔جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پھول اورمٹھائیاں اٹھاکروزیراعظم عمران خان کااستقبال کیا۔اب وہی لوگ تحریک انصاف کی حکومت سے نجات کی دعائیں مانگنے لگے ہیں ۔ ملک میں پہلے سے موجودکارخانے ،ملز،فیکٹریاں اوردیگرکئی بڑے بڑے کاروباری ادارے بھی بندہوگئے ہیں۔ حالانکہ خان صاحب کہتے تھے کہ ان کی حکومت میں عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ (عمرخان جوزوی )