لاہور(کلچرل رپورٹر )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواداحمد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء نے ثابت کیا ہے کہ ہمیں اب سب سے زیادہ صحت کے میدان کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ، حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جسے راستے کا پتہ ہو،وہ راستہ دکھاتا بھی ہو اور خود اس پر گامزن بھی ہو،دنیا میں کوئی ایسا سکینر نہیں جس سے انسان میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہوسکے ،سکینر صرف بخار بتا سکتا ہے ،کرونا وائرس کے حوالے سے لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ کی آبزرویشن نے حکومتی اقدامات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جبکہ حکومتی اقدامات پر اپوزیشن جماعتوں کا واویلا انہیں وہ دن بھلاگیا جب ڈینگی اور انفلوئینزا کی وباء کے دوران وینٹی لیٹرز کی کمی کامعامل سامنے آیا تھا،تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتیں آج بھی ایک ہی ایجنڈے پر کام کررہی ہیں کہ کیسے قوم کو بے وقوف بنایا جائے ان باتوں کا اظہار انھوں نے ا پنے ایک بیان میں دیا۔