مکرمی !حلقہ این اے 59 پی پی 12 سیاسی یتیم حلقہ بیس تیس سال اور چالیس چالیس سال حکمرانی کرنیوالے حکمران عوامی مسائل سے بالکل نا واقف ہیں ہم عوام اس امید پر ہر بار ان سیاست دانوں کو منتخب کرتے ہیں کے شاید اس دفعہ ہمیں وہ تمام سہولیات مل سکیں جن کے ہم خواب عرصہ40سال سے دیکھ رہے ہیں۔ چالیس سال سے ہمارے علاقے میں کوئی صنعتی یونٹ نہیں بنا جہاں پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور ہمارے پانچ سو ہزار بند ے کو نوکریاں ملی ہوں یا پھر کوئی ایسا ٹیکنیکل انسٹیوٹ نہیں بنا جس سے نوجوانوں کو ہنر سکھایا جاتا ہو ۔ اس حلقہ میں کوئی بڑا ہسپتال نہیں بنا جس میں لوگوں کوصحت کی سہولیات مل سکیں نوجوانوں کے لیے کوئی گراونڈ نہیں جہاں ہماری نوجوان نسل اپنے آپ کو مصروف رکھے اور بری عادتوں سے محفوظ رہے ہمارے 50فیصد نوجوان منشیات کے عادی بنے ہوئے ہیں جبکہ 40فیصدکے قریب بیروزگاری کا شکار صرف 10فیصد چھوٹے موٹے روزگار یا اپنے کام میں مصروف ہیں۔ شاہد یہ ہی بنیادی وجہ ہے چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واردتوں کی چکری روڈ پر یونیورسٹی جو کے ق لیگ کے دور کی منظوری کے بعد سے بن رہی ہے لیکن ہمارے سیاست دانوں کی عدم دلچسپی کی بدولت بارہ سال میں تکمیل کے مراحل طے نہ کر پائی ہم غلام سرور خان اور وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجا سے درخواست کرتے ہیں آپ کا حلقہ نہیں لیکن پنجاب کا حصہ ہونے پر حلقہ این اے 59کو منی کراچی بننے سے بچائیں۔ (رجب علی دھمیال راولپنڈی)