تل ابیب (اے ایف پی ،این این آئی ،نیٹ نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حلیف جماعتوں اور یورپی یونین کی جانب سے دبائو کے بعد غرب اردن الحاق منصوبہ موخر کردیا۔مبصرین کے مطابق ٹرمپ کا سیاسی مستقبل مشکلات کا شکار ہے جس کے بعداسرائیلی وزیر اعظم کی متنازعہ منصوبہ پر عملدرامد کیلئے بے چینی میں اضافہ ہوا ان کی جانب سے چند مقبوضہ آبادیاں خودمختاری میں لانے کا اعلان متوقع ہے ، ابتدائی نقشے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جبکہ اقوام متحدہ، عرب ممالک کی جانب سے بھی اسرائیلی منصوبہ کی مذمت کی گئی ہے ،اسرائیلی وزیر خارجہ گابی اشکینازی نے بھی کہا ہے کہ مجوزہ اقدام پر عملدرآمد مشکل دکھائی دیتا ہے ، حکومتی حلیف جماعتوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ یکم جولائی کو متوقع اعلان کو موخر کردیا گیا ہے ،مختلف علاقوں میں صہیونی کارروائیاں جاری ہیں جن میں ایک فلسطینی شہری گرفتارکرلیا گیا، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اسرائیل سے کہا ہے کہ اسے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کا الحاق نہیں کرنا چاہیے ،انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے الحاق کیا تو برطانیہ 1967ء کی سرحدوں میں اسرائیل کی طرف سے کوئی تبدیلی تسلیم نہیں کرے گا۔اسرائیلی فوج نے قبلہ اول کے باب رحمت پر دھاوا بولا ،بیحرمتی اور لوٹ مار کی مقبوضہ بیت المقدس میں جھڑپیں ہوئی ہیں جبکہ کئی فلسطینی گرفتار کر لئے گئے ،جھڑپوں میں کئی زخمی ہو گئے ،صہیونی عدالتیں بھی قبضہ میں ملوث نکلیں،اردن کی دینی قیادت نے اسرائیلی سازشیں ناکام بنانے کامطالبہ کیا ہے ،اسرائیل میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوگئی ہے ۔ اسرائیلی وزیر جارجہ نے کہا ہے کہ غرب اردن کو اسرائیل کے ساتھ ملانے کے مجوزہ اقدام پر عمل ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے ۔ قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں جنین شہر سے فلسطینی نوجوان حمزہ کو گرفتار کر لیا، شہید فلسطینی محمود سمیرعبید کے دیواروں پر لگائے گئے پوسٹر اتار پھینکے ۔اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کے قبضے اور الحاق کے نام نہاد پروگرام کے ابتدائی نقشے کی تفصیلات جاری کردیں ۔فلسطینی خاتون وزیرصحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 255 مریض سامنے آئے ہیں ،بین الاقوامی القدس فائونڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عدالتوں کی ملی بھگت سے القدس میں اسلامی اور مسیحی تاریخی مقامات پر قبضہ کیا جا رہا ہے ۔