مکرمی ! ایران امریکہ تنازع میں پاکستان کے سماجی سیاسی حلقے تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں۔ کوئی ایران کے ساتھ کھڑا ہونے کی بات کر رہا ہے تو کچھ امریکہ کی وفاداری میں پاگل ہوئے جا رہے ہیں ،اور ا مریکہ سے دشمنی کو خودکشی قرار دے رہے ہیں۔اس کی ایک بڑی وجہ شائد یہ رہی ہے کہ چوکیدار ہی چور بنے رہے جبکہ ہمیں کسی کے ساتھ وفاداری ثابت کرنے کی بجائے پاکستان کے ساتھ حق وفا ادا کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان کی بقا اور سلامتی میں ہی ہماری بقا وسلامتی ہے اور اسی میں خطہ کا امن بھی مضمر ہے۔اس لئے ہمارا حریف، حلیف،رفیق کون ہوگا ؟یہ ہمارا کام نہیں اسے اداروں اور حکومت پر چھوڑ دینا چاہئے۔ (مرادعلی شاہدؔدوحہ قطر)