کراچی (سٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ تحریک انصاف کے رہنما سمیر میر شیخ اور انکے ڈرائیور کی ملیر میمن گوٹھ کے دو مقدمات میں ضمانت منظور کرلی، عدالت نے پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض سمیر میر شیخ سمیت دو ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ حلیم عادل شیخ کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمات درج ہیں، پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ پر پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور ہوئی فائرنگ کرکے ووٹروں کو ہراساں کرنے کے الزامات ہیں۔