لاہور(کلچرل رپورٹر)ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریزارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردارادا کرنیوالی اداکارہ اسرا بلگیچ ترک میگزین کے کورفوٹوکی زینت بن گئیں۔اسرا بلگیچ انسٹاگرام پرایک میگزین کے سرورق کی تصویرشیئرکی ہے ، جس میں انہیں مغربی لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے ۔ حلیمہ سلطان کی تصویرمیگزین کے کور پیج پرانتہائی دلکش لگ رہی ہے ،جسے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے ۔ اسرا کی تصویرمیگزین کے سرورق پردیکھ کران کے مداح بھی خوش نظرآرہے ہیں اوراپنے دلچسپ تبصروں سے حلیمہ سلطان کو خوب سراہ رہے ہیں واضح رہے کہ پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر ترک ڈرامہ ارطغرل غازی نشر ہونے کے بعد ڈرامے کے اداکاروں کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔