لاہور(کرائم رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے اہلخانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں دو گھنٹے تک ملاقات کی۔حمزہ شہباز سے ان کی اہلیہ، بہن، عطااﷲ اور علی رضا نے ملاقات کی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف اسلام آباد میں ہونے کے باعث صاحبزادے سے ملاقات نہ کرسکے ،اہلخانہ حمزہ شہباز کیلئے کھانا، نئے کپڑے اور دیگر سامان لائے ۔ملاقات کے روزجیل انتظامیہ کی طرف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔