اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی کاروباری برادری وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی بھر پور حمایت کرتی ہے ۔ وزیر اعظم کا یہ اہم ترین فیصلہ انتہائی خوش آئند، بروقت اور موجودہ حالات میں ملکی مفادات کے عین مطابق ہے ۔ شاہد رشید بٹ نے کاروباری برادری کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خطے کی صورتحال نازک ہے اور بھارت علاقائی امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے اس لئے وزیر اعظم کایہ فیصلہ انتہائی دانشمندانہ اور ملکی ضروریات کے عین مطابق ہے ۔