لاہور (آن لائن،کر ائم ر پو ر ٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ہفتے کے روز ان کے قریبی رشتہ داروں نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں حمزہ شہباز شریف کے والد شہباز شریف، حمزہ شہباز کی والدہ اور اہلیہ شامل تھیں۔ حمزہ شہبازنے اہلخانہ کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا۔ شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے درمیان نیب کیسز او رملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔