لاہور(وقائع نگار)حمزہ شہباز کے بیان پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے منہ سے غریب آدمی کے حق کی بات اچھی نہیں لگتی۔ملکی معیشت کو خطرے میں ان کے بڑوں کی کرپشن نے ڈالا ہے ۔حمزہ شہباز گیدڑ بھبکیاں نہ ماریں، لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں۔عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پاپڑ والے اور فالودے والے سے ان کا کیا تعلق ہے ۔ان کی سیڑھی لگا کر بھاگنے کی تصویر عوام کے سامنے ہے ۔