لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے مسلمانوں کے لیے ایک معنی خیز پیغام جاری کیا گیا ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے اُمت مسلمہ کے لیے ایک معنی خیز ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ جب کوئی غیر مسلم ہم مسلمانوں کے ساتھ بُرا کرتا ہے تو ہم مسلمان کہتے ہیں کہ اب ہم بھی اُس کے ساتھ ویسا ہی کریں گے ۔‘حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’میرے مسلمان بہن بھائیو یہ بالکل غلط عمل ہے ۔