کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ حمیمہ ملک کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ حمیمہ کی منگنی اور شادی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ۔دوسری جانب میڈیا پر حمیمہ ملک کی منگنی کی خبریں گردش میں ہیں جس پر حمیمہ ملک کے قریبی خاندانی ذرائع نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی حمیمہ کی منگنی یا شادی کی جائے گی تو میڈیا سے وابستہ تمام افراد کو مدعو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک کی منگنی انکے دوست اکبر ڈھیڈی سے ہونے کی خبریں میڈیا پر چلائی گئی تھی ۔ اکبر ڈھیڈی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ ایک کاروباری شخص ہیں اور وہ حمیمہ ملک کے خاندانی دوست ہیں البتہ ابھی تک دونوں کی صرف دوستی ہی ہے ۔