دبئی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر حسن علی کی دلہن سامعہ آرزو نے کہا ہے کہ حسن علی سے ملاقات سے پہلے وہ کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں، موقع ملے گا تو حسن علی کے میچ دیکھنے جاؤں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سامعہ آرزو نے کہا کہ دونوں خاندانوں، پاکستان اور بھارت کے عوام اور میڈیا نے اس رشتے کو مثبت انداز میں لیا، جس پر میں سب کی ممنون ہوں۔سامعہ نے نیک خواہشات کے اظہار پر تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔حسن علی اور سامعہ آرزوحال ہی میں دبئی کے ایک سیون سٹار ہوٹل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔دلہن اور دولہا کی ڈریسنگ میں بھارتی ثقافت نمایاں تھی۔