صنعا ( نیٹ نیوز ،این این آئی ) یمن میں متحرک حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر ابہا کے ہوائی اڈے کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے ۔عرب اتحاد نے بتایا ہے کہ حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایاگیا۔ حوثی باغیوں کے ایک عسکری ترجمان نے المصریہ ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ ڈرو ن نے اس ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور پر حملہ کیا۔ اس حملے کی تصدیق فی الحال سعودی عرب کی جانب سے نہیں کی گئی ہے ۔ ادھر یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد نے بتایا ہے کہ حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایاگیا۔ یہ بمبار ڈرون طیارہ صنعا سے سعودی عرب کے سرحدی شہر خمیس مشیط کی طرف چھوڑا گیا تھا مگر اتحادی فوج نے بروقت کارروائی کرکے اسے مار گرایا۔