مکرمی ! دنیا کے تمام مذاہب بچوں کے ساتھ محبت اور شفقت کا درس دیتے ہیں ۔اسلام میں بھی عورتوں ، بہنوں،بیٹیوں کے حقوق اللہ رب العزت نے مقرر کیے ہیں ۔مگر ننھی کلیوں کو مسلنے کی روایت ابھی تک ختم نہیں ہوئی ۔میں پاکستا ن میں بسنے والی ہر ایک زینب کی بات کر رہا ہوں خواہ وہ ملک کے کسی بھی حصے میں ہو ۔اب تو ایسا دور آچکا ہے کہ حکمران اپنے فرائض سرانجام دینے سے قاصر محسوس ہوتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں جو کوئی اس طرح کی حیوانیت اور درندگی کرے اْسے سنگسار کر کے نشانِ عبرت بنا دیا جائے تاکہ کوئی بھی حوّا کی بیٹی یہ نہ کہے ’’کاش میں بیٹی پیدا نہ کرتی‘‘ جس بیٹی کورحمت بنا کر بھیجا گیا آج اْسی کے بارے میں یہ سْننا پڑا بس اس لیے کہ معاشرے کی حیوانیت نے حوّا کی بیٹی کو سر اْٹھانے کے قابل نہیں چھوڑا ۔ (تجمل حسین کراچی)