لاہور(نمائندہ خصوصی سے )حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں جشن غدیر کے حوالے سے چراغاں کیا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ علی مسجد ہونے والی تقریب میں علما نے خطاب کیا اور طلبا نے مقالہ جات پیش کئے ۔اس موقع پر مولانا باقر جوادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غدیر عید اور یہ خوشی کا دن ہے جب حکومت اسلامی کے قیام اور ختم نبوت کے بعدسلسلہ امامت کا اعلان کیا جو حضرت علی علیہ السلام سے لیکر کر امام مہدی تک جاری ہے ۔