اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) کرونا کے پھیلاؤ کے خدشے پر وفاقی حکومت نے ہزاروں بستروں کے عارضی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سندھ ، پنجاب ، کے پی کے حکومت نے اس فیصلے کی تائید کردی۔ چینی حکومت کے تعاون سے عارضی ہسپتال زیادہ تر جی ٹی روڑ پر بنائے جائیں گے ،ہسپتال بنانے کی لوکیشن کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں،ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی صورتحال بگڑنے پر ان ہسپتالوں کی تیاری میں تیزی لائی جائے گی،ہسپتالوں میں وینٹی لیڑز اور ٹیسٹنگ کٹ بنیادی طور پر لگائے جائیں گے ۔ریٹائڑڈ اور نئے بھرتی کیے گئے ڈاکٹروں اور نرسوں کو زیادہ تر ان ہسپتالوں میں بھیجا جائے گا،ذرائع کے مطابق ان ہسپتالوں کی نگرانی چینی اور پاکستانی ڈاکٹرز کریں گے ۔عارضی ہسپتالوں کے رابطے کا انتظام این ڈی ایم اے کے ذریعے کیا جائے گا۔