لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اﷲ مجاہد نے کہا کہ حکو مت ریلوے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے وعدوں اور نعروں سے بڑھ کرعملی اقدامات کرے تاکہ ریلوے ایک فعال و متحرک ادارہ بن سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ریلوے ڈی ایس کے باہر یوم مطالبات کے سلسلے میں ہونے والے احتجاج مظاہرے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر فیاض احمد شہزاد، سینئر نائب صدر اقبال بھٹہ، نائب صدر مہر سرور، چیئرمین ڈرائیور سرکل عرفان اقبال، ڈویژنل آرگنائرزبابر نواز سمیت بڑی تعداد میں ریلوے ملازمین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ذکر اﷲ مجاہد نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بڑے مگرمچھوں کی کرپشن نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا دیا ہے ۔